بلوچستان میں مون سون بارشوں کا ایک اور اسپیل آنے کے باعث 25 اور26 اگست کو چھ اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں مون سون بارشوں کا ایک اور اسپیل آنے کے باعث 25 اور26 اگست کو چھ اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگئیں ہیں جس کے باعث 25 اور26 اگست کے دوران، موسیٰ خیل،بارکھان، ژوب، قلات،سوراب اور خضدار میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جس سے بلوچستان کے مقا می اور برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں بھی اضافے کا امکان ہے،محکمہ پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے پیش نظر ان ا ضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے