بابائے بلوچستان اور میر جمہوریت کی جہد مسلسل تاریخ میں ہمیشہ امر رہے گی،میر کبیر احمد محمد شہی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کوئٹہ کے زیر اہتمام بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو اور میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی برسی کے مناسبت سے تعزیتی ریفرنس پارٹی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو اور میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی شعوری فکری اور جمہوری مزاحمتی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابائے بلوچستان اور میر جمہوریت کی جہد مسلسل تاریخ میں ہمیشہ امر رہے گی۔بابا نے آئین کی تشکیل کرتے ہوئے قدموں کی حق حاکمیت و بقاء اور عوام کی بنیادی شہری حقوق کو تحفظ اور ون یونٹ کو توڑ کر محکوم قومیتوں کو وحدت فراہم کیا۔یہ الگ بات ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی پامالی اور جمہوریت پر قدغن جاری رہا۔انہوں نے کہا کہ بابائے بلوچستان نے طویل قید و بند کی صعبوتیں برداشت کی اور عوام کو منظم کرنے اور جمہوریت کے استحکام کے لئے پوری زندگی صرف کی۔رہنماوں نے کہا کہ میر جمہوریت میر حاصل بزنجو جمہوریت آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کی سپر یمسی اور بلوچ سمیت دیگر محکوم قوموں کی توانا آواز تھے۔انہوں نے 18 ویں ترمیم کے زریعے بلوچستان سمیت دیگر چھوٹے صوبوں کے اختیارات میں تقویت اور وسائل کو تحفظ فراہم کیا۔رہنماوں نے کہا کہ آج اگر ملک سنگین سیاسی معاشی و سماجی مسائل و بحرانوں کا شکار ہے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ جمہوریت پر شب خون مارنے کی تسلسل اور آئین و قانون کو روندنے کے بدولت ہے۔رہنماوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ ملکی اشرافیہ ابھی تک مثبت سوچ سے عاری ہے اور سیاسی عمل کو روکنے کی منفی پالیسیوں پر گامزن ہے۔بلوچستان کی مردم شماری کوکم کرنا اسی منفی پالیسیوں کی تسلسل ہے۔رہنماوں نے کہا کہ لاپتہ افراد ملک کا سنگین مسلہ ہے اس لئے اس کو حل ہونا چاہیے اور جو بھی آئین کو مطلوب ہے اس کو آئین کے مطابق ٹرائل کیا جائے۔تعزیتی ریفرنس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی مرکزی رہنما انجینئر حمید بلوچ صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ سائرہ بتول ریاض زہری نعیم بنگلزئی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلعی حاجی عطاء محمد بنگلزئی نیاز بلوچ یونس سمیت دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے