اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان کی مختلف کاروائیوں میں بھا ری مقدر میں منشیات بر آمد 1غیر ملکی سمیت 5 ملزمان گرفتار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان نے7کاروائیوں میں 2707کلوگرام منشیات اور 1193لیٹر ممنوعہ کیمیکلبرآمد کر کے 1غیر ملکی سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں 60کلوگرام افیون، 255کلوگرام ہیروئن، 2162 کلوگرام چرس، 195کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس) اور 35 کلو کریسٹل ہیروئن شامل ہیں۔تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
