ایمان مزاری کی ضمانت اور علی وزیر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) عدالت نے خاتون وکیل ایمان مزاری کی ضمانت منظور کرلی جبکہ پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف تھانہ ترنول میں کارسرکار اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

ڈیوٹی جج وقاص احمد راجہ نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے 30 ہزار روپے کےضمانتی مچلکوں کے عوض ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہے کہ علی وزیر اور ایمان مزاری کو اسلام آباد میں جمعے کی پی ٹی ایم کے جلسے میں شرکت اور تقریر کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں پر ریاستی اداروں کے خلاف بیان دینے اور لوگوں کو اداروں کے خلاف اکسانے کا مقدمہ درج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے