انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) پیر کے روز انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپیہ 35 پیسے اضافے سے 297 روپے 13 پیسے پر بند ہوا۔ منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں پہلے معمولی کمی ہوئی جس کےبعد اس کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں ایک روپے 87 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 299 روپے کا ہوگا جو انٹربینک میں ڈالر کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے