افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لے، سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن)مرکزی سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے شمالی طوزیرستان دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 12 مزدوروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بزدلانہ حملوں میں بیرونی ہاتھ ہیں افغانستان دہشت گردی کا خود شکار رہا ہے وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لے بصورت دیگر پاکستان افغانستان میں اندر داخل ہوکر بھی اپنے دشمن کو نشانہ بنا سکتا ہے ہمارے افواج اور پشتون قوم نے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کمزور سمجھنے والے بیوقوف اورحقائق سے نابلد ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں کو داد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنکے حوصلے دیکھ کر ہم میں اعتماد مزید بڑھجاتا ہے آج ہم دہشت گردوں سے اگر محفوظ ہیں تو وہ فوج ہی ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ایک مرتبہ پھر فاٹا اور کے پی کو بارود کاڈھیر بنانے کے در پے ہیں لیکن ہمارے افواج نے انکے ناپاک عزائم کو ہمیشہ خاک میں ملا کر قوم کا سر فخر سے بند کیا ہے انہوں نے کہا کہ کے پی صوبے اور ملک کو تباہی اور خانہ جنگی کے جانب لیجانے والے کھبی کامیاب نہیں ہوسکتے عام الیکشن قریب ہوتے ہی دہشت گرد سرگرم ہوگئے پاکستان ایک مستحکم اور ازادو خود مختیار ملک ہے ہمیں عدم استحکام کا سوچھنے اور شکار بنانے والے غلط فہمی کا شکارہیں دہشت گردوں کے تانے بانے بھارت اسرائیل سے بھی جوڑے ہوئے ہیں جوکہ سی پیک کو ناکام بنا کر ہمارے اور چین کے درمیان غلط فہمی اور اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں جسے ہم ہر صورت ناکام بنا دینگے ملک میں جمہوریت کے فروغ اور آئین و قانون کی بالا دستی قا ئم کر کے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن اسی سال اور 90 دن میں ہوجانے چاہیے پی ڈی ایم پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں ہے تاہم 9مئی کے اصل کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے رہیں گے مسلم لیگ ن اپنی حیثیت میں الیکشن لڑیگی تاہم ضرورت پڑنے پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ بھی ہوسکتی ہے اس مرتبہ وہ لورالائی بارکھان دکی اور موسے خیل سے نمایاں طور پر عوام کے طاقت سیایم این اے منتخب ہونگے ملک میں مہنگائی ایک حقیقت ہے عوام کا دکھ و درد سمجھتے ہیں جب تک آئی ایم ایف سے چھٹکارہ نہیں پاتے ملک میں مہنگائی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے