کینیڈا، جنگلات میں لگی آگ مزید پھیل گئی، 30 ہزار گھروں کو خالی کرنے کا حکم، 400 کے قریب مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے
کینیڈا : کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث 30 ہزار سے زائد گھروں کو خالی کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں برطانوی میڈیا کیمطابق کینیڈا کے جنگلات میں اس وقت 400 کے قریب مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جس کے باعث صوبے برٹش کولمبیا میں 30 ہزار کے قریب گھر خالی کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ شوسائپ کی علاقے میں دو مقامات پر بڑے پیمانے پر آگ لگی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں گھروں اور رہائشی عمارتوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہےحکام نے آگ کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کی وجہ سے کیلوونا شہر کی طرف سفر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے جب کہ مغربی کیلوونا کے علاقے میں آگ کے باعث 36 ہزار کے قریب گھر متاثر ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہیکہ کیلوونا شہر کے قریب سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا گیا ہیکہ علاقے میں کام کرنے والے ایمرجنسی ورکرز کو بھی زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کیا جائے حکام کا بتانا ہیکہ آگ کی وجہ سے کینیڈا کے شمال مغربی علاقے کو خالی کرنے کے لیے جمعہ تک کا وقت دیا گیا تھا جس کے بعد لوگوں کو گاڑیوں اور جہاز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔