کابینہ کی تشکیل میں کوئی اختلاف نہیں ہے، میر علی مردان ڈومکی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے کہا ہے کہ کابینہ کی تشکیل میں کوئی اختلاف نہیں ہے صوبائی کابینہ میں 13سے 14وزیر ہونگے دوسرے مرحلے کی حلف برداری بھی جلد متوقع ہے، صوبے میں امن و امان قائم کر کے صاف وشفاف انتخابات کروائیں گے، آن گوئننگ اسکیمات پر عملدآمد شروع کردیا گیا ہے، یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں نگراں صوبائی وزراء کی حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ نگراں حکومت سیاسی نہیں ہوتی جس میں اختلافات ہوں آج کابینہ کی تشکیل کا پہلا مرحلہ مکمہ ہوا ہے جلد ہی اگلا مرحلہ بھی مکمل ہوگا اگلے مرحلے میں جب وزراء سامنے آئیں گے تب پتہ چل جائے گا کہ وہ سیاسی ہیں یا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں بیرون ملک لوگوں میں سے ریاست کی پالیسی کے تحت جو لوگ بات کرنا چاہتے ہیں ان سے بات کریں گے انہی لوگ سے بات ہوگی جو بات چیت پر راضی ہونگے جو لوگ وطن واپس آنا چاہیں انہیں خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن قائم کرنے اور صاف وشفاف انتخابات کروانے کے لئے محنت کریں گے آن گوئنگ اسکیمات پر عملدآمد شروع کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران کے تبادلے الیکشن کمیشن کی مرضی سے ہونگے۔