پشاور میں فائرنگ سے زخمی سب انسپیکٹر دوران علاج شہید

پشاور (ڈیلی گرین گوادر) پشاور میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی سب انسپیکٹر دوران علاج دم توڑ گئے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ تھانہ متھرا کی حدود میں 18 اگست کو پیش آیا تھا جہاں ملزمان نے فائرنگ کرکے سب انسپیکٹر گل جلال خان کو زخمی کردیا تھا، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

شہید سب انسپکٹر پی اے ایل آفس پشاور کے انچارج تھے، ان کی نماز جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں آئی جی خیبر پختونخوا، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، سی سی پی او پشاور سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی۔پولیس نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے آپریشن جاری رکھا ہوا ہے تاہم ابھی تک کسی ملزم کی گرفتار عمل میں نہیں آسکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے