نگران حکومت کا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ملکیت صوبوں کو دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) نگران وفاقی حکومت نے بجلی کی فروخت، تقسیم اورٹیرف کا موجودہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا بجلی تقسیم کارکمپنیوں کوصوبوں کی ملکیت میں دینے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھیجنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھرمیں بجلی کے یکساں ٹیرف ختم کرنے، بجلی کے ریٹ اورسبسڈی کی ذمہ داری صوبوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی سندھ کی ملکیت میں دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کوئٹہ الیکٹرک کمپنی بلوچستان کی ملکیت میں دے جائے گی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ لاہور، گوجرنوالا، فیصل آباد اورملتان الیکٹرک سپلائی کی ملکیت پنجاب کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ملکیت پنجاب اوروفاق کی مشترکہ طورپرہوگی۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بجلی تقسیم کارکپمنی کوصوبوں کے حوالے کرنے کا پالیسی فریم ورک تیارکرلیا گیا ہے، بجلی چوری اور عدم وصولیوں کے باعث قومی خزانہ بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے