نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے نگراں صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف نہیں لیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے نگراں صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف نہیں لیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں نگراں صوبائی وزراء کی تقریب حلف برداری میں نوابزادہ میر جمال خا ن رئیسانی کے لئے بطور نگراں وزیر حلف لینے کے لئے کرسی لگائی گئی تھی جبکہ تقریب کے دوران چیف سیکرٹری نے انکا نام بھی لیا تاہم جمال خان رئیسانی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق جمال رئیسانی اس وقت اسلام آباد میں ہیں جبکہ ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ نہیں ہو پایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے