عام انتخابات کے معاملے پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، الیکشن کمیشن

اسلام آبا (ڈیلی گرین گوادر) سیکریٹری الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر ہونے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انتخابات کے معاملے پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی زیرصدارت عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اب تک کے انتظامات پراطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں تمام ونگز انچارج اورصوبائی الیکشن کمشنرز کو انتظامات کی فوری تکمیل اورالیکشن میٹریل کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں واضح کیا گیا ہے کہ الیکشن کی تیاریوں کے معاملے پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، صوبائی الیکشن کمشنرزاورایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل الیکشن اسلام آباد حلقہ بندی کے لئے ضروری نقشہ جات ودیگرڈیٹا صوبائی حکومتوں اورمحکمہ شماریات سے بروقت حصول کو یقینی بنائیں۔

الیکشن کمیشن نےاسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں اوور سائٹ کمیٹی تشکیل دے دی جوتمام امور کی تکمیل کو یقینی بنائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے