صدر نے اپنے سیکرٹری وقار احمد کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) صدر مملکت نے اپنے سیکرٹری وقار احمد کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی۔اس سلسلے میں ایوان صدر کی جانب سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو خط لکھ کر کہا گیا کہ صدرمملکت کے سیکرٹری وقار احمد کی مزید خدمات درکار نہیں۔
ایوان صدر کے مطابق کل کے واضح بیان کے پیشِ نظر ایوانِ صدر نے سیکرٹری کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کردیں ایوانِ صدر نے وزیر ِاعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے نام خط میں کہا ہے کہ صدر مملکت کے سیکرٹری وقار احمد کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں ، لہذا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی جاتی ہیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی 22 گریڈ کی افسر ، حمیرا احمد ، کو بطورصدر مملکت کی سیکرٹری تعینات کیا جائے۔