بلوچستان کی 5رکنی نگران کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کی 5رکنی نگران کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔گزشتہ روز کوئٹہ کے گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برادری منعقد ہوئی اس موقع پرگورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی سمیت دیگر موجود تھے۔گورنر بلوچستان نے 5 رکنی نگران کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا حلف لینے والوں میں پرنس احمد علی، امجد رشید کیپٹن زبیر جمالی،جان اچکزئی اور ڈاکٹر قادر شامل تھے تاہم ذرائع کے مطابق نامزد وزیر جمال رئیسانی کوئٹہ سے باہر ہونے کیوجہ سے نے تقریب میں شرکت نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے