اورماڑہ، کنڈ ملیر سے تعلق رکھنے والے ماہیگیروں کی کشتی ڈوب گئی
اورماڑہ(ڈیلی گرین گوادر)اورماڑہ کے سمندری حدود کوہ پچ کے مقام پر کنڈ ملیر سے تعلق رکھنے والے ماہیگیروں کی کشتی ڈوب گئی، کشتی میں سوار 5 ماہیگیر 2 گھنٹے مسلسل سمندری لہروں کے ساتھ کشا کش کے بعد بٹ کے ساحلوں کے قریب پہنچ گئے۔ جہاں اورماڑہ کے مقامی ماہیگیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والے ناخدا نذیر بلوچ سمیت پانچوں ماہیگیروں کو زندہ بچا لیا۔