نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی مختصر دورے پر اپنے آبائی علاقے لہڑی پہنچ گئے

لہڑی (ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی مختصر دورے پر اپنے آبائی علاقے لہڑی پہنچ گئے، کمشنر نصیر آباد ڈویژن اور ایف سی ونگ کمانڈر کرنل شمس نے ہیلی پیڈ پر وزیراعلیٰ کااستقبال کیا،نگران وزیراعلیٰ نے آبائی قبرستان میں اپنے والد میر حضور بخش خان ڈومکی کی قبر پر حاضری دی اور اپنے والدو دیگر بزرگوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور گل پاشی کی،نگران وزیراعلیٰ سے علاقے کے عمائدین اور عوام نے ملاقات کی اور انہیں وزیرعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنے لوگوں اور بزرگوں کی دعاؤں سے اس مقام تک پہنچے ہیں وزیراعلیٰ کے بھائی سابق وزیر مملکت میر دوستین خان ڈومکی بھی انکے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے