نوجوان انستھیزیا کی غیر ضروری مقدار کے باعث دنیا سے کوچ کرگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اسماعیل خان کے مفتی محمود میموریل اسپتال میں حسین علی نامی نوجوان ناک کے معمولی آپریشن کیلئے گیا لیکن مبینہ طور پر انستھیزیا کی غیر ضروری مقدار کے باعث دنیا سے کوچ کرگیا۔سرکاری اسپتال میں انستھیزیا اسپیشلسٹ نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ کام عام ٹیکنیشن اور کچھ پریکٹسنگ ڈاکٹرز نبھاتے ہیں، نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر ڈاکٹرز پر مشتمل 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم بنا دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے