نواب ثناء اللہ خان زہری کاعبدالقادر بلوچ کی اہلیہ کی انتقال پر اظہار افسوس
کراچی/ کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سابق گورنر بلوچستان ریٹائرڈ جنرل عبدالقادر بلوچ کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بلند درجات کے لئے دعائے مغفرت اور جنرل عبدالقادر بلوچ اور تمام سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ عبدالقادر بلوچ کی اہلیہ کے انتقال کا سن کر دلی صدمہ پہنچا اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور جنرل عبدالقادر بلوچ اور تمام سوگوار خاندان کو صبر جمیل کی توفیق عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر شریک ہوں۔