صدر مملکت ڈبل گیم کھیلنے کی کوشش میں کلین بولڈ ہوگئے ٗسردارسربلند جوگیزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ترجمان سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ صدرمملکت کواگر نہیں پتہ کہ ایوان صدر میں کیا ہو رہاہے تو وہ پھر صدارت کے عہدے پر رہنے کے قابل ہی نہیں انہیں فوری طور پر یہ عہدہ چھوڑدیناچاہئے۔سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ صدر مملکت ملک کا سب سے بڑا آئینی عہدہ ہوتا ہے پی ٹی آئی نے اس عہدے پر گزشتہ پانچ سال سے ایک ایسے شخص کو براجمان رکھا جسے یہ ہی معلوم نہیں کہ صدر نے اگرکوئی قانون واپس کرنا ہوتاہے تو اسکا ایک مکمل طریقہ کار ہے آئین،قانون اور ملک زبانی احکامات یا قسمیں کھانے سے نہیں چلتے بلکہ اس کے لئے مکمل طور پر طریقہ کار کو اختیار کرنا ہوتا ہے ہر ایک چیز لکھت میں ہوتی ہے اگر صدر نے قوانین واپس کرنے ہی ہوتے تو وہ لکھ کر احکامات دیتے اور وزارت قانون کوبھجواتے صدر مملکت دراصل ڈبل گیم کھیلنے کی کوشش میں کلین بولڈ ہوگئے ہیں اب وہ صادق اورامین بھی نہیں لہذا انہیں فوری طور پر یہ عہدہ چھوڑدینا چاہئے۔