خضدار میں ایم 8 شاہراہ پر ٹریفک حادثہ تین افراد جاں بحق دس زخمی

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں ایم 8 شاہراہ پر ٹائر برسٹ ہوجانے کے باعث ٹریفک حادثہ تین افراد جاں بحق دس زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام کو خضدار سے تیس کلومیٹر فاصلے پر ایم 8 شاہراہ زیدی کے قریب ویگن گاڑی اور موٹرسائیکل کے مابین تصادم ہوا، زخمی افراد کے مطابق موٹرسائیکل سوار افراد روڈ کے کنارے کھڑے تھے کہ اسی اثناء میں وہاں سے گزرنے والی ویگن کا ٹائر برسٹ ہوا اور وہ بے بقابو ہو کر موٹرسائیکل سواروں کو روندتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد محمد نواز،حافظ نذیر اورمولابخش جاں بحق ہوگئے جبکہ 10 افراد عمران سندھ شیراز محمد علی مٹھل حبیب اللہ فیض محمد سجاد اسد عادل حسین اقرار احمد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا۔ویگن سندھ سے خضدار آرہی تھی جبکہ موٹرسائیکل سوار خضدار کے رہائشی تھے۔ اس موقع پر انجمن تاجران خضدار کے صدر و الغنی ویلفیئر ٹرسٹ کے نمائندہ حافظ حمیداللہ مینگل ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر سعید احمد شاہوانی سرجن محمود پیرامیڈکس رہنماء محمد اسماعیل زہری انور مینگل و دیگر ہسپتال پہنچ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے