کیسکو نے بجلی بلوں کی جزوی ادائیگی کے فائر برگیڈ کا کنکشن بحال کر دیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) صوبہ بھر میں بجلی نادہندگان کے کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کر تی رہتی ہے اس سلسلے میں گزشتہ ہفتہ بلوں کی عدم ادائیگی پر کیسکو نے فائر برگیڈ کی بجلی منقطع کی تھی بعد ازاں فائر برگیڈ کیجانب سے جزوی بجلی کے بل کی ادائیگی کی گئی جسکے بعد کیسکو نے محکمہ ہذا کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فائر برگیڈ کا کنکشن دوبارہ بحال کر دیا۔اور اب فائر بر فیڈ کا کنکشن فعال ہے۔