چیف ایگزیکٹوآفیسر کیسکو نے ڈیرہ مرادجمالی میں کرنٹ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے چیف ایگزیکٹوآفیسر انجینئر عبدالکریم جمالی نے گزشتہ روز ڈیرہ مرادجمالی کے علاقہ شرقی میں ایک ناگہانی حادثہ میں کرنٹ لگنے کے واقعہ کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں چیف انجینئر آپریشن ڈائریکٹر، ڈائریکٹر سرویلینس اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیفٹی شامل ہیں جو واقعہ کی تحقیقات کرکے حتمی رپورٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر کو پیش کریں گی۔واقعہ کے بعد فوری طورپر چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو نے ڈیرہ مراد جمالی کے ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ کومعطل کرکے ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویڑن نصیر آباد کو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کر نے کا بھی حکم دیامزید برآں ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی میں ایک غیر قانونی ٹرانسفارمر ورکشاپ چل رہی ہے جس میں ٹرانسفارمر وں کی مرمت کیجاتی ہے اور اس میں غیر معیاری چیزیں استعمال کی جاتی ہیں مزکورہ ٹرانسفارمر ورکشاپ کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے تحریری درخواست ڈیرہ مراد جمالی پولیس اسٹیشن میں بھی جمع کروادی گئے۔جس میں ضابطہ کی کاروائی مکمل کر کے ضروری قانونی چارہ جوئی کر نے کے لئے کہا گیا ہے۔مزید برآن کیسکو انتظامیہ صوبہ بھر کے لوکل انتظامیہ کو تما م غیر قانونی ٹرانسفارمر ورکشاپس کے خلاف کاروائی کے بارے میں خط بھی لکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے