نواز شریف نے ن لیگ لاہور کی قیادت کو لندن طلب کرلیا

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی لاہور قیادت کو ہنگامی طور پر لندن طلب کرلیا۔مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر اور فیصل سیف کھوکھر کو لندن طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سیف الملوک کھوکھر اور فیصل سیف کھوکھر کل لندن روانہ ہوں گے۔

نوازشریف سے ملاقات میں ان کی وطن واپسی کے استقبال کے انتظامات کے حوالے سے سیف الملوک کھوکھر بریفنگ دیں گے، سیف کھوکھر اور فیصل سیف قائد مسلم لیگ ن کی وطن واپسی انتظامات کے ابتدائی پلان کے حوالےسے گفتگو بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے دو شیڈول ترتیب دیے ہیں، جس میں سے پہلا شیڈول اُن کی اسلام آباد آمد جبکہ دوسرے میں لاہور آمد ہے تاہم لیگی رہنماؤں کے درمیان قائد ن لیگ کی واپسی کے حوالے سے تاریخ پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے