شاہ محمود قریشی سائفر گمشدگی کیس میں گرفتار

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی تحقیقات ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے سائفر گمشدگی کیس میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتارکرلیا۔ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود کو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیا، جس کے بعد ان کوایف آئی اے ہیڈکوارٹرزمنتقل کردیا گیا۔

سائفرگمشدگی کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے اور ایف آئی اےنےسائفرسےمتعلق ریکارڈ جمع کرناشروع کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کےاسلام آباد جلسےکا سارا ریکارڈ لے لیا گیاہے،اور ویڈیواوردیگرموادکی مددسےانکوائری آگےبڑھائی جائےگی پی ٹی آئی کے مطابق ایف آئی اے نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شاہ محمودقریشی کواسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیا، جس کے بعد ان کوایف آئی اے ہیڈکوارٹرز منتقل کیاجارہاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے