سندھ کی 10 رکنی نگران کابینہ خدا بخش مری سمیت آج شام 5 بجے حلف لے گی

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کی نئی کابینہ آج شام 5 بجے حلف لے گی۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز، مبین جمانی، یونس ڈھاگہ اور بیرسٹر عمر کے نام نگران صوبائی کابینہ میں شامل ہیں۔ ارشد ولی، خدا بخش مری، ایشور لال اور ڈاکٹر سعد نیاز بھی سندھ کی نگران کابینہ میں شامل ہیں، اس کے علاوہ مس رعنا حسین اور ڈاکٹر جنید شاہ بھی بطور نگران صوبائی وزیر حلف لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے