حب، و کراچی سے گن پوائنٹ چھیننے گئے 14سے زائد موبائل فونزحب مارکیٹ سے برآمد

حب(ڈیلی گرین گوادر)حب موبائل مارکیٹ میں پولیس کی کاروائی 14کے زائد موبائل فونز برآمد۔موبائل ایسوسی ایشن کی جانب سے موبائل مارکیٹ سے موبائل اٹھانے پر احتجاج پولیس کے مطابق حب اور کراچی سے چھیننے دوموبائل شامل ہیں پولیس نے اپنا موقف واضع کرتے ہوئے کہاکہ موبائل مارکیٹ میں حب و کراچی سے گن پوائنٹ چھیننے گئے موبائل حب کی موبائل مارکیٹ سے برآمد ہوتے ہیں موبائل مارکیٹ کے تمام دکاندار موبائل کی خرید وفروخت میں احتیاط کریں اور ڈبہ یا حب کے شناختی کارڈ والے موبائل کی خرید وفروخت کریں باہر کے شناختی کارڈ والوں سے موبائل نہ خرید اگر ان سے موبائل اسی صورت خریدیں کہ دکاندار خود انھیں ذاتی طور پر جاتے ہیں ڈی ایس پی حب سرکل رفیق حمزہ بلوچ نے کہاکہ دکان سے اٹھائے گئے تمام موبائل کی جانچ پڑتال کی جائے گی اس کے بعد مذید کاروائی عمل میں لائی جائے گی ایس ایچ او حب سٹی تھانہ شاہنواز مینگل نے بتایا کہ حب وکراچی سے چھیننے گئے 21موبائل فونز گزشتہ کاروائی میں برآمد کرکے ملزمان گرفتار کیئے ہیں اس موقع پر ڈی ایس پی حب سرکل رفیق حمزہ بلوچ اور ایس ایچ او حب سٹی تھانہ شاہنواز مینگل نے موبائل ایسوسی ایشن حب عہدیداران کویقین دہانی کرائی کہ کسی دکاندار سے ناانصافی نہیں ہوئی اور کسی کو غیر قانونی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے