انتخابی شیڈول جاری نہ کرنا خلاف قانون ہے، راحب بلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان بار کونسل کے ممبر راحب بلیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان بار کونسل ملک بھر میں نگراں سیٹ اپ کے قیام کا خیر مقدم اور ساتھ ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔راحب بلیدی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول جاری نہ کرنا خلاف قانون ہے، کسی بھی آئین شکن اقدام پر وکلاء ملک گیر تحریک شروع کریں گے، عام انتخابات میں تاخیر ناقابل قبول ہے۔ بار کونسل کا کہنا ہے کہ تاخیری حربوں کے خلاف وکلاء احتجاج تحریک سے دریغ نہیں کریں گے، آئین 90 دن میں الیکشن کرانے کا پابند کرتا ہے، الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے کہ مقررہ مدت میں شفاف انتخابات کرائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے