کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے رہنماء زخمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے رہنماء زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علا قے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ونیشنل پارٹی کے رہنماء میر دوران خان کھوسہ زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا تی ہے۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی نے دوران خان کھوسہ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ بیان میں کہاگیا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی رہنماؤں کو تحفظ فراہم کریں اور قاتلانہ حملے میں زخمی دوران خان کھوسہ کو بہتر علاج کے فراہمی کو یقینی بنائے۔