علی مردان ڈومکی کے بطور نگران وزیراعلی کے فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں ٗ عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ علی مردان ڈومکی کے بطور نگران وزیراعلی کے فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں کسی سے کوئی گلہ نہیں جو کچھ بھی ہوا اس میں اللہ کی مرضی شامل تھی فیصلوں کی طاقت اور اختیار قدرت کے پاس ہے ہم صرف ذریعہ بنتے ہیں۔ میر عبدلقدوس بزنجو نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا بہتر ہوا جے یو آئی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت یا اداروں سے کوئی گلہ یا شکوہ نہیں آئینی طور پر پارلیمانی کمیٹی کا کسی بھی نام پر اتفاق کرنا ضروری تھا نہ کہ اکثریت کا فیصلہ نگران وزیراعلی کی نامزدگی کے ہونا تھا۔امید کرتا ہوں نامزد نگران وزیراعلی کا فیصلہ ہمارے عوام اور صوبے کے لئے بہتر ہوگا اور اس میں ضرور رب کائنات کی مرضی شامل ہوگی یہ ہمارا گمان ہے کہ ہم فیصلے یا طاقت رکھتے ہیں طاقت اور اختیار سب رب کی مرضی سے ملتے ہیں۔