بیو ر کریسی کسی کی جا گیر نہیں کہ جس میں تبدیلی نہیں لا ئی جا سکتی، بلوچستان سول سیکر ٹریٹ آفیسر ویلفیئر ایسو سی ایشن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان سول سیکر ٹریٹ آفیسر ویلفیئر ایسو سی ایشن کے صدر عبد المالک کاکڑ نے کہا ہے کہ بیو ر کریسی کسی کی جا گیر نہیں کہ جس میں تبدیلی نہیں لا ئی جا سکتی، سیکر ٹریٹ آفیسرز کی فیلڈ میں تعیناتی سے قانون اورسپر یم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی دروغ گوئی کے سواء کچھ نہیں ہے،اگر حکومتی احکامات پر جلد ازجلد عمل در آمد نہیں کیا گیا تو سخت سے سخت لائحہ عمل طے کریں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کوضیاء الرحمن، عبد الغفار،محمد امین، مجیب،سر فراز، عتیق الرحمن کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے انتظامی ڈھانچے کو بھی بدلنا ہوگا سابقہ حکومت نے بلو چستان کے حق میں تاریخی فیصلہ دیا جسکا خیر مقدم کر تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی سی ایس (فیلڈ) کے مفاد پرست ٹولے کا یہ کہنا کہ غیر قانونی انداز میں تمام قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے چھپ کر سیکرٹریٹ افسران کو فیلڈ میں انٹری دی جا ری ہے تو یہ گمراہ کن بیان ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیکر ٹریٹ آفیسرز کی فیلڈ میں تعیناتی سے قانون اورسپر یم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی دروغ گوئی کے سواء کچھ نہیں حکومتی فیصلوں میں تمام قانونی تضا قے پورے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیکر ٹریٹ آفیسرز کی فیلڈ میں تعیناتی سے کسی بھی قسم کی پبلک سروس ڈلیو ی متاثرنہیں ہو گی، ہم رولز اینڈ ریگو لیشن کے تحت کام کرنا جانتے ہیں،سروس اس وقت متاثرہو گی جب سیکر ٹریٹ بند ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے فیلڈ انٹر ی کو جائز قرار دیا ہے اس فیصلے کی رو سے اپنی سینیرٹی میں پرموشن لیں گے، روزل اول سے چاہتے ہیں کہ با قی صوبوں کی طرح بلو چستان میں بھی بی ایم ایس رائج ہو تاکہ سر وس ڈیلیوری میں بہتری آئے اور تمام آفسران کی گرومنگ ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان کی کا بینہ اور 23رکنی کمیٹی نے تین نکا تی فیصلہ دیا تھا جس میں دنوں کیڈرز کے مابین شیئر ڈسٹری بیو شن میں مسارات اور فیڈرل سے ملنے والی پوسٹوں کی تقسیم، فیلڈ میں سیکر ٹریٹ ملازمین کی انٹری اور بی ایم ایس کا نفاذ شامل تھا۔ انہوں نے کہاکہ سیکر ٹریٹ آفیسران تین سالوں سے ایک ہی پوسٹ پر تعینات ہیں، فیلڈ میں افسران کی تعد اد کم ہو نے کے باوجود فیلڈ پوسٹوں پر تعینات ہو نے کے ساتھ ساتھ سیکر ٹریٹ کی پوسٹوں پر بطور سیکشن آفیسر، ڈپٹی سیکر ٹری، ایڈیشنل سیکر ٹری، اسپیشل سیکر ٹری اور سیکر ٹری تعینات ہوتے ہیں جو رولز کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکر ٹری بلو چستان جلد از جلد نو ٹیفکیشن جا ری کر کے افسران کو فیلڈ میں بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام میں بہتری، ریفار مز، شفافیت، میرٹ اور گڈ گورننس چاہتے ہیں اگر حکومتی احکامات پر جلد ازجلد عمل در آمد نہیں کیا گیا تو سخت سے سخت لائحہ عمل طے کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پرموشن افسران کا حق ہے اس میں کسی قسم کی سفارش نہیں چلتی، فیلڈ میں مسائل زیادہ اور ریفارمز کم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں مفاد کی جنگ نہیں بلکہ ریفارمز کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کی جانب سے جاری کر دہ بیان قابل مذمت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے