جماعت اسلامی جمعہ کو بلوچستان بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ومہنگائی کے خلاف یوم احتجاج منائیگی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پر ملک بھر کی طرح بلوچستان بھر میں آج جمعہ کے دن پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائیگا صوبائی دارالحکومت سمیت تما م اضلاع کی ضلعی ہیڈکوارٹرزبڑے شہروں پبلک مقامات پر احتجاجی مظاہرے،ریلیاں،جلسے منعقد ہوں گے اورمساجد کے باہر بھر پور حتجاج کیا جائیگا احتجاجی جلسوں سے جماعت اسلامی کے صوبائی وضلعی قائدین وذمہ داران خطاب کریں گے تاجر برادری،ٹرانسپورٹرز،عوام الناس ونوجوان سماجی فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران اور دکانداروں سے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی استدعاکی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے