بلو چستان پو لیس نے نجی گاڑیوں سے وزیر،ایم این اے،ایم پی اے کی نمبر پلیٹ ہٹانے کے لئے 24 گھنٹے الٹی میٹم دے دیا

بلو چستان پو لیس نے نجی گاڑیوں سے وزیر،ایم این اے،ایم پی اے کی نمبر پلیٹ ہٹانے کے لئے 24 گھنٹے الٹی میٹم دے دیاکوئٹہ(این این آئی) بلو چستان پو لیس نے نجی گاڑیوں سے وزیر،ایم این اے،ایم پی اے،کوآرڈینٹر ز کی پلیٹ اوربلیو بتی ہٹانے کے لئے 24 گھنٹے الٹی میٹم دے دیا۔ ترجمان بلو چستان کے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل ہو نے کے بعد گاڑیوں پر وزیر،ایم این اے،ایم پی اے،کوآرڈینٹر ز کی پلیٹ لگانا اوربلیو بتی کا لگانا غیر قانونی عمل ہے گاڑیوں پر ایسی نمبر پلیٹ اور بلیو بتی لگانے والوں کو نمبر پلیٹ اور بلیو بتی ہٹانے کے لئے 24 گھنٹے کا وقت دیا جاتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ 24 گھنٹے بعد ایسی غیر قانونی نمبر پلیٹ اور بلیو بتی کی حامل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغا ز کیا جائے گاغیر نمونہ نمبر پلیٹ والے گاڑی مالکان کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے