کوئٹہ، سی آئی اے پولیس کی کاروائی قتل کے مقدمے میں نامزد سوشل میڈیا ایکٹی ویسٹ سمیت چار ملزمان گرفتار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سی آئی اے پولیس نے اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد سوشل میڈیا ایکٹی ویسٹ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یار محمد عرف گل زمان نے شہید عبدالخالق تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کے بھائی سردار محمد کو بھوسہ منڈی میں مقامی ہوٹل کے قریب سوشل میڈیا ایکٹی ویسٹ ثنا اللہ اچکزئی قدرت اللہ منظور احمد اور سید محمد نے شدید زدو کوب کیا اور خنجر کے وار کر کے زخمی کیا جس سے اس کے سر اور جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں آئیں۔ پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔ بعد ازاں کیس سی آئی اے منتقل کردیا گیا جس نے کاروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔