پشین، سرخاب چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

پشین (ڈیلی گرین گوادر) پشین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس اہلکارکوشہید کردیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کوپشین سرخاب چوک ڈی سی آفس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس اہلکار عبدالغفور کاکڑ کو شہید کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمزید کارروائی شروع کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے