ملک سکندر خان ایڈو کیٹ نے نگران وزیر اعلیٰ بلو چستان کے لئے بنائی پارلیمانی کمیٹی کیلئے 3اراکین کے نام ارسال کردئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اور بلو چستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈو کیٹ نے نگران وزیر اعلیٰ بلو چستان کے لئے بنائی پارلیمانی کمیٹی کیلئے 3اراکین کے نام ارسال کردئے۔ بدھ کو بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر نے حاجی نواز‘ یونس زہری اور واحد صدیقی کو نگران وزیر اعلیٰ بلو چستان کے لئے بنائی پارلیمانی پارلیمانی کمیٹی کے ممبران کے لئے نامزد کیا ہے۔اپوزیشن لیڈر نے ممبران کی نامزدگی کے سلسلے میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے آفس کو آگاہ کردیا،اپوزیشن لیڈر کی جانب سے 2 شخصیات کو نگران وزیر اعلیٰ کیلئے تجویز کیا گیا ہے جس میں عثمان بادینی اور علی مردان ڈومکی کے شامل ہیں۔