قلات، کوئٹہ کراچی شاہراہ آغا جان ہوٹل کے مقام پر مسافر کوچز کے ڈرائیور ز کی جانب سے احتجاجاً قومی شاہراہ بلاک

قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات میں کوئٹہ کراچی شاہراہ آغا جان ہوٹل کے مقام پر مسافر کوچز کے ڈرائیور ز کی جانب سے احتجاجاً قومی شاہراہ بلاک کردیا گیا جس کی وجہ سیکوئٹہ سے کراچی و کراچی سے کوئٹہ جانے والی تمام کوچز سمیت متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔قلات پولیس کے مطابق مسافر کوچز میں چینی اسمگل کی جارہی تھی کہ تلاشی لینے پر ڈرائیورز نے شاہراہ کوبلاک کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلات میں آغاجان ہوٹل کے مقام قومی شاہراہ پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچز کے ڈرائیوروں نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو احتجاجاًبند کردیا جس سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔پولیس کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ مسافر کوچز میں چینی اسمگل کی جارہی ہے جس پرپولیس نے مسافر کوچزکو روکران تلاشی شروع کردی جس پر بسوں کے ڈراؤروں نے احتجاج شروع کر دیا اور قومی شاہراہ بند کردیا جبکہ بسوں کے ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان سے بھتہ طلب کیا ہے بھتہ نہ دینے پر مسافروں اور ڈرائیوروں کے سا تھ تلخ کلامی کی ہے شاہراہ کی بندش سے متعدد گاڑیاں اور سینکڑوں مسافر خواتین و بچے بزرگ شدید گرمی میں پھنس گئے جس سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتاہم دو گھنٹے بعد پولیس سے مزاکرات کے بعد ڈرائیوروں نے اپنا احتجاج ختم کرکے قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے