بلو چستان نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈران کی اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جما لی سے ملا قات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اپوزیشن جماعتوں بلو چستان نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈران کی اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جما لی سے ملا قات، نگراں وزیر اعلی کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل میں دونوں جماعتوں کے نمائندوں کو شامل کرنے کی الگ الگ درخواست جمع کروا دیں۔ بد ھ کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جما لی سے بلو چستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈ نصر اللہ خان زیرے نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے اسپیکر بلو چستان اسمبلی کو نگراں وزیر اعلی کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل میں دونوں جماعتوں کے نمائندوں کو شامل کرنے کی الگ الگ درخواست جمع کروا دیں۔ درخواست کے متن میں انہوں نے کہا کہ اسپیکر بلو چستان اسمبلی کو جو نام بھیجے گئے ہیں وہ ان میں بی این پی اور پشتونخوا میپ کی نمائندگی نہیں ہے ایک ہی جماعت کے تین ارکین کو پارلیمانی کمیٹی میں شامل کرنا آئینی اور تیکنیکی اور آئنی طور پر درست نہیں ہے لہٰذابلوچستان نیشنل پارٹی اور پشتونخوا میپ کے پارلیمانی لیڈران کوبھی نگران وزیر اعلیٰ کے حوالے سے قائم کی گئی پارلیمانی کمیٹی میں شامل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے