ہرنائی، زیر تعمیر ریلوے ٹریک پر زوردار دھماکہ

کوئٹہ(یو این اے) ہرنائی کے علاقے سونڈی میں فوجی آمد ورفت اور استحصال کے سلسلے میں زیر تعمیر ریلوے ٹریک پر زوردار دھماکہ ہوا ہے تاہم دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی جانی نقصانات کا اب تک کوئی اطلاع نہیں۔مقامی زرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ریلوے ٹریک پر پہلے بارودی مواد بچھایا گیا تھا تاہم، جب مزدور علی الصبح کام کے سلسلے میں ریلوے ٹریک پر آئے، تو عین اسی وقت دھماکہ ہوا، کہا جاتا ہے کہ دھماکے کی گونج اتنی زور دار تھی کہ دور دور تک سنی گئی تاہم، دھماکے کے بعد مزدور اپنے کام اور علاقے کو خالی چھوڑ کر وہاں سے بھاگ گئے۔ اس کے علاوہ، علاقائی زرائع کا کہنا ہے کہ جہاں دھماکہ ہوا ہے، وہاں زمین پر بہت بڑا کھڈا بن گیا ہے تاہم، آج ہونے والے مسلح کاروائی کی زمہ داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے