مستونگ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق گزشتہ شب مستونگ کی تحصیل کردگاپ کے علاقے لڈی دشت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے، لیویز نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا، لیویز کے مطابق تہرے قتل کا واقعہ مبینہ طور پر سیاکاری کا ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے