سابق جج جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی نگران وزیراعلی سندھ کی تقرری قابل تحسین و ستائش ہے، امان اللہ کنرانی
سابق جج جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی نگران وزیراعلی سندھ کی تقرری قابل تحسین و ستائش ہے،امان اللہ کنرانیکوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں نگران وزیراعلی کی تقرری متفقہ و خوش اسلوبی سے ایک معزز معتبر سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر پر فریقین کے اعتماد کا اظہار سیاسی بالیدگی و پختگی کی نشانی قابل تحسین و ستائش ہے جس کا ہر مکتبہ فکر سراہتے ہوئے خیر مقدم کرتا ہے تاہم بلوچستان گذشتہ ربع صدی سے اکتوبر 1999 میں پرویزی تسلط کے بعد یہاں کشمیر و گلگت بلتستان و فاٹا کی طرز پر سیاست کو کرپشن کی غلاظت سے آلودہ کرکے یہاں سیاسی کی بجائے ساسی(شکاری کا معصوم پرندوں کو پنجرے میں بند کرنا)پالے گئے ہیں اور مصنوعی سیاسی تخم ریزی کے زریعے سیاست میں دھکیل کر سیاسی میدان کو پھول و بہار کی بجائے نفرت و انتشار و علاقے عدم استحکام کی طرف دھکیل کر بلوچ آبادی و سیاست کو دیوار سے لگاکر ان کو بے بس کردیا گیا ہے اب بلوچستان کے فیصلے یہاں کے مصنوعی تخم ریزی کے حامل ساسی کرنے لگے ہیں چاہے وفاق ہو یا صوبہ ہر جگہ یہی نسل حاوی کردیا گیا ہے یہی تخم ریزی و جبر مشرقی پاکستان میں کام نہ آسکی اور وہاں جماعت اسلامی کو اس کی قیمت ادا کرنی پڑی اور ابھی تک ادا کررہی ہے۔