ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافے کا اعلان کردیا، نئی قیمت 220 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت 10 روپے بڑھا کر 220 روپے کردی ہے۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں گھریلو سیلنڈر 120 روپے اور کمرشل سیلنڈر 450 روپے مہنگا ہوگیا ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 255 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے