الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعظم کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں

اسلام آباد،کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے مراسلہ جاری کر دیاالیکشن کمیشن نے نگراں وزرائے اعلی اور کابینہ ارکان سے اثاثوں کی تفصیلات بھی 3 روز میں طلب کر لیں جبکہ سندھ اور بلوچستان کے نگراں سیٹ اپ کیلیے ہدایات جاری کر دیں مراسلے کے مطابق نگران حکومتیں بین الاقوامی دو طرفہ معاہدوں پر عمل درآمد کروا سکتی ہیں، قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں جس کے بعد الیکشن کا انعقاد ادارے کی ذمہ داری ہے اس میں مزید کہا گیا کہ صاف شفاف اور بروقت انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن نے آئینی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا، الیکشن کے انعقاد کیلیے بہترین ماحول فراہم کیا جائے اور ہر سیاسی پارٹی کو لیول پلینگ فیلڈدی جائے الیکشن کمیشن نے کہا کہ نگراں حکومتیں شفاف انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کی معاونت یقینی بنائیں، الیکشن کمیشن کی پیشگی اجازت کے بغیر تقرر و تبادلہ نہ کیے جائیں، الیکشن کمیشن نے وفاق، صوبائی اور مقامی اداروں میں ہر قسم کی بھرتی پر پابندی عائد کر دی الیکشن کمیشن نے اداروں میں بھرتی سیاسی شخصیات کی ملازمت ختم کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سابق وزرا، مشیران اور اراکین سے سرکاری رہائشگاہیں خالی کروانے کی ہدایت کر دیمراسلے میں سابق وزیر اعظم، وزرائے اعلی اور کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم دیا گیا۔ اس میں کہا گیا کہ وفاق اور صوبائی نگراں حکومتیں الیکشن میں دبا اور خلل ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے