یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے،ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی

قلات(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی نے کہا ہے کہ یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے۔ دنیا میں ہمیشہ وہ قومیں زندہ رہتی ہیں جو اپنے شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہیں۔ آج کے دن کی مناسبت سے ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں قلات میں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ہمیں بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوئی ہمیں اسکی قدر کرنی چاہیئے انہوں نے کہاکہ طلباء و طالبات محنت لگن اور خلوص نیت سے اپنی تعلیم پر توجہ دیں۔ آپکی محنت لگن اس ملک اور ترقی کا ضامن ہے۔ تقریب میں ایس پی قلات دوستین دشتی اسسٹنٹ کمشنرقلات جہانزیب بلوچ ڈی ایس پی منظوراحمدمینگل ڈی ایس پی میرفیصل رشید ڈی سی او قلات عزیز احمد رند، ڈی ڈی او ای نثار احمد نورزئی، فرازنہ احمد زئی چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ شعیب جان زہری سمیت بڑی تعداد میں طلباء و طالبات، شہریوں اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی ایس پی قلات دوستین دشتی اسسٹنٹ کمشنرقلات جہانزیب بلوچ چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ شعیب جان زہری نے پرچم کشائی کی پولیس اور لیویز کے چاک وچوبند دستے نے پرچم سلامی لی اس موقع پر سرکاری محکموں کے سربراہان اور سیاسی سماجی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے