نگران وزیراعظم کا تعلق بلوچستان سے ہونا ہم سب کے لئے باعث اعزاز ہے،میر عبد القدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے نگران وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر انوارالحق کاکڑ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ پیر کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے نگران وزیراعظم کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکر تے ہوئے کہا کہ آج ایک اہم قومی دن پر نگران وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنا نیک شگون ہے پوری قوم کی نظریں نگران وزیراعظم کی جانب مرکو ز ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کا مقررہ مدت کے اندر صاف و شفاف انعقاد نگران وزیراعظم کی اولین ذمہ داری ہے،نگران وزیراعظم کی کامیابیوں کے لئے ہمیشہ دعا گو رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا تعلق بلوچستان سے ہونا ہم سب کے لئے باعث اعزاز ہے انوارالحق کا کڑ بی اے پی کے اہم رہنما اور ہمارے بااعتماد ساتھی تھے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے وہ اپنی تمام تر صلاحتیں اور توانائیاں آئینی زمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے برؤے کار لائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے