بیلہ پولیس کی کاروائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 ڈکیت گرفتاربھاری اسلحہ برآمد

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) بیلہ پولیس کی کاروائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 ڈکیت کوگرفتارکر کے بھاری اسلحہ برآمدکر لیا گیا۔ پو لیس کے مطابق پو لیس کو خفیہ اطلا ع ملنے پر ایس ایس پی لسبیلہ اور ایس ڈی پی او، ڈی ایس پی محبوب گچکی فوری بیلہ پہنچے،ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی نے کاروائی کی خود نگرانی کی،پولیس آفیسران و اہلکاران کی محنت، ہمت، بہادری اور جواں مردی کے نتیجے میں علاقہ بیلہ میں لوٹ مار کرنیوالی گینگ کے کارندے پولیس کی گرفت میں ہیں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف شکنجہ مزید سخت کیا جائے گا۔ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی،لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او بیلہ یار محمد کو اطلاع ملی کہ تھانہ بیلہ کے ایریا میں متعدد راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے کارندے اس وقت علاقہ بند گوٹھ ڈان بیلہ کے مقام پر موجود ہیں۔اس مصدقہ اطلاع پر ایس ایچ او بیلہ یار محمد کمانڈو نے ہمراہ سی آئی ا ے انچارج لسبیلہ انسپکٹر محمد امین لاسی و دیگر آفیسران و اہلکاران پولیس تھانہ بیلہ وسی آئی اے لسبیلہ کے مطلوبہ مقام بند گوٹھ ڈان بیلہ میں ڈکیٹ گینگ کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی اور کانکی ندی میں فرار ہونے کی کوشش کی۔ لسبیلہ پولیس کے آفیسران و اہلکاران نے علاقہ معززین کے ہمراہ جواں مردی سے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور حفاظت خود اختیاری میں جوابی فائرنگ جاری رکھی۔ ڈکیٹ گینگ کی گرفتاری کے لئے کیئے گئے تعاقب و آپریشن کی نگرانی خود محمد ایوب اچکزئی ایس ایس پی لسبیلہ کررہے تھے۔ ڈکیٹ گروپ نیفرار ہونے کی کوشش کے دوران بشام گوٹھ ڈان کے رہائشی نوجوان جان محمد ولد حمل قوم گدور کو فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا۔ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈکیٹ گینگ کے 4 کارندوں صادق،عبداللہ عرف غفار،غلام عباس پسران عبدالغنی اقوام مری ساکنان جعفر آباد حال ڈان بیلہ، جب کہ محمد یاسین ولد سمندر خان قوم مری سکنہ ساکران حال ڈان بیلہ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 02 عدد کلاشنکوف بمعہ 10عدد میگزین 300 عدد کارتوس، ایک عدد بنڈوری، ایک عدد 12 بور رائفل بمعہ 20 دانہ زندہ کارتوس اور 02 عدد ٹی ٹی پسٹل بمعہ 03 عدد میگزین 06 دانہ زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔گرفتار ڈکیٹ ملزمان کے خلاف قتل، پولیس پر حملہ اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ بیلہ پولیس نے ڈکیٹ گینگ سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔جن سے متعدد راہزنی و ڈکیتی کی وارداتوں کے انکشافات متوقع ہیں۔ ایس ایس پی لسبیلہ نے خاص طور پر SHO بیلہ و انچارج CIA لسبیلہ، SDPO/DSP اوتھل اور اس آپریشن میں حصہ لینے والے تمام آفیسران و اہلکاران کو شاباش دی اور کہا کہ پولیس آفیسران و اہلکاران کی محنت، ہمت، بہادری اور جواں مردی کے نتیجے میں علاقہ بیلہ میں لوٹ مار کرنیوالی گینگ کے کارندے پولیس کی گرفت میں ہیں۔ ایس ایس پی لسبیلہ نے اس آپریشن میں جام شہادت پانے والے مقامی نوجوان کی نماز جنازہ میں علاقہ معززین و دیگر پولیس آفیسران و اہلکاران کے ہمراہ شرکت کی اور مرحوم کے جنت میں درجات بلندی کے لئے دعا کی اور شہید نوجوان کی بہادری کی تعریف کی اور اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے