نگران وزیراعلی بلوچستان کی تقرری کے معاملہ پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال لئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیراعلی بلوچستان کی تقرری کے معاملہ پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال لئے۔جے یو آئی ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ، صوبائی امیر جے یو آئی مولانا واسع کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے، سابق ارکان اسمبلی یونس عزیز زہری، حاجی نواز کاکڑ بھی ان کے ہمراہ تھے، ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان کے طلب کرنے پر تمام رہنما اسلام آباد پہنچے۔مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ و دیگر کی آج شام ملاقات ہوگی اور نگران وزیراعلی کی تقرری پر مشاورت کی جائے گی۔جے یو آئی کی جانب سے نگران وزیراعلی بلوچستان کیلئے میر عثمان بادینی کو نامزد کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، اپوزیشن جماعت بی این پی مینگل نگراں وزیراعلی کیلئے میر حمل کلمتی کا نام دے چکی ہے، میر نصیر بزنجو، میر شبیر مینگل، میر بہروز ریکی کے علاوہ مختلف نام بھی نگران وزیر اعلی کی دوڑ میں شامل ہیں۔وزیراعلی بلوچستان اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات بھی متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے