نگران وزیراعظم سے سربلند جوگیزئی کی ملاقات، انوار الحق کاکڑ کو ملک کے آٹھویں نگران وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی
کوئٹہ+اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ سے اتوار کو اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سردار سربلند خان جوگیزئی نے انوار الحق کاکڑ کو ملک کے آٹھویں نگران وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اورانکے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔سردارسربلند جوگیزئی نے نگران وزیراعظم کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔