میر عبدالقدوس بزنجو کا چیئر مین سینٹ سمیت سیا سی رہنماؤں سے رابطہ، نگران حکومت کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجو کا چیئر مین سینٹ محمد سنجرانی سمیت سیا سی رہنماؤں سے رابطہ، نگران حکومت کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے نگران وزیراعلی کے نام پر اتفاق رائے کے لئے چیئرمین سینٹ محمد سنجرانی، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ اور میر خالد خان مگسی سے رابطہ کیا،سیا سی رہنماؤں کے درمیان نگران حکومت کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیابلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر جلد پیش رفت متوقع ہے۔