بلوچستان کا آ ٹھویں نگران وزیراعلی بلوچستان کیلئے تاحال فیصلہ نہ ہو سکا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کا آٹھویں نگران وزیراعلی بلوچستان کیلئے تاحال فیصلہ نہ ہو سکا وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کی سینئر سیاسی قیادت سے بھی رابطے کیے ہیں، بلوچستان میں نگران وزیراعلی کے نام پر جلد پیش رفت متوقع ہے دوسری جانب بلوچستان کے تاریخ میں پہلا نگران وزیر اعلی میر خدابخش مری کو نامزد کیا گیا خدا بخش مری 24دسمبر1988سے 5فروری 1989تک نگران وزیر اعلی کے فرائض سرانجام دیتے رہے اسی طرح 7اگست 1990کو ہمایوں مری جو 17نومبر 1990تک نگران وزیر اعلی رہے اسی طرح 19جولائی 1993کو میر نصیر مینگل نگران وزیر اعلی بنے جو 20اکتوبر 1993تک نگران وزیر اعلی رہے اسی طرح 9نومبر 1996کو مری ظفر اللہ جمالی جو22فروری 1997تک نگران وزیر اعلی رہے اسی طرح 19نومبر 2007کو محمد صالح بھوتانی جو 9اپریل2008تک نگران وزیر اعلی رہے اسی طرح 23مارچ 2013کو نواب غوث بخش باروزئی جو 7جون 2013تک نگران وزیر اعلی رہے اسی طرح8جون 2018کو علاوالدین مری جو 18اگست 2018تک نگران وزیر اعلی بلوچستان رہے۔