انوارلحق کاکڑ کا نگراں وزیر اعظم منتخب ہوناہم سب کیلئے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے، سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے انوارلحق کاکڑ کو نگراں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور قلعہ سیف ا للہ کے عوام کی خوش قسمتی اور ہم سب کیلئے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے کہ بلوچستان جیسے پسماندہ ابادی میں کم اور غریب صوبے کے سپوت کو ملک کا نگراں وزیر اعظم لیا گیا ہمیں ان سے امید ہے کہ وہ ملک میں صاف وشفاف غیر جانبدارانہ اور منصفانہ الیکشن کرائیں گے انہوں نے کہا کہ تقرری پر سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو بھی انکے نام پر اتفاق رائے ہونے پر مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ اگر نگراں وزیر اعظم کم مدت اور صرف الیکشن کرانے تک محدود ہوتا ہے تاہم بعض سرکاری امور میں وہ ملک صوبے اور عوام کی بڑی خدمت کرسکتے ہیں انکے پاس محدودآئینی اختیارات ہیں موصوف ایک زہین تعلیم یافتہ سیاسدان ہیں انکے مختصر دور میں وہپاکستان کو عالمی دنیا میں نمایاں مقام دلانے میں اپنا کردار ادا کرینگے انہوں نیکہا کہ بلوچستان کے سلگتے حالات اور ہمارے صوبے کے آئینی حقوق کی پامالی کو روکھنے میں بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ہمیں اپنا حق دلانے میں کردار ادا کرینگے ان سے امید ہے کہ وہ بے روزگاری کے خاتمے کیلئے وفاقی کوٹے کو بحال کرکے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو باعزت روزگار دینگے جسکا زکر بلوچستان کے چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی نے بھی کچھ دن قبل کیا تھا مجھے یہ بھی ان سے امید ہے کے وہ وفاقی کابینہ میں بھی صوبے سے بہترین اور ایماندار افراد کو سلیکٹ کرینگے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ا تحادی حکومت نے نگراں سیٹ اپ کا مرحلہ بھی بڑے خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل کر لیا اور تمام ملکی سیاست میں پائی جانے والی ابہام کو دور کر دیا جو کہ خوش آئند بات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے